ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان سے متعلق رپورٹ کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی
رپورٹ 2019 کی بجائے 2015 سے 2017 تک کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی گئی، تحریک انصاف کے وزیروں نے رپورٹ کی تفصیلات پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کی: صحافی صابر شاکر کا دعویٰ
محمد علی
جمعہ 24 جنوری 2020
23:54
(جاری ہے)
صابر شاکر کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ دراصل مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور کی کارکردگی کے حوالے سے ہے، لیکن تحریک انصاف کے وزراء نے رپورٹ کا جائزہ لینے سے قبل ہی اس رپورٹ پر اعتراضات کر کے الٹا ن لیگ کو ہی فائدہ پہنچا دیا ہے۔
دوسری جانب سربراہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل عادل گیلانی کی جانب سے پاکستان میں کرپشن کے اضافے کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ پر ردعمل اور وضاحت دی گئی ہے:ایک پوائنٹ کرپشن انڈیکس سکور کم ہونے کا ہر گز مطلب یہ نہیں ہے کہ کرپشن بڑھ گئی ہے۔۔۔
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) January 23, 2020
سنئیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ایم ڈی عادل گیلانی سے ؛ #GFG pic.twitter.com/mxK8whXUBp
عادل گیلانی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل میں پاکستان کی رینکنگ کم ہونے کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک پوائنٹ کرپشن انڈیکس اسکور کم ہونے کا مطلب ملک میں کرپشن میں اضافہ ہونا نہیں ہے۔ سربراہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کرپشن میں اضافہ تب تصور کیا جاتا ہے کہ جب رینکنگ میں 4 فیصد سے زائد کی کمی ہو۔ اس لیے ابھی اگر پاکستان کا اسکور 32 کی بجائے 31 بھی ہو جاتا تو اس کا مطلب یہ نہ ہوتا کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا اسکور 31 سے 33 کے درمیان رہنے کا مطلب ہے کہ ملک میں کرپشن کے حوالے سے پہلے والی صورتحال برقرار ہے، نہ بہتری آئی ہے نہ ہی صورتحال ابتر ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کرپشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسی کسی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمیں علم ہے کہ یہ سب ہمارے خلاف پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔
"کرپشن کنگز کو کلین چٹ دی گئی"
— GNN (@gnnhdofficial) January 24, 2020
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کو متنازع قرار دے کر اسے حکومت کے خلاف ٹارگٹڈ ایجنڈا قرار دے دیا۔۔
@Dr_FirdousPTI #TransparencyInternational @PTIofficial @pmln_org @MediaCellPPP #GNN #GNNupdates #Corruption pic.twitter.com/83lMb1jTRT
مزید اہم خبریں
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ سیاستدان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں
-
پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے
-
غضب للحق نیشنل رسپانس آن ٹیررازم کا ایک حصہ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے
-
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک تیارکرلیاگیا
-
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کا ممکنہ طریقہ کار بتا دیا
-
ہانٹا وائرس کیا ہے اور انسانوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
-
قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.