وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ترکی میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ترکی میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر دلی صدمہ ہوا ہے، دکھ کی گھڑی میں ترک بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں:عثمان بزدار

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:45

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ترکی میں زلزلے سے قیمتی انسانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زلزلے سے ترکی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی صدمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی عثمان بزدارنے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔