احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

پیر 27 جنوری 2020 21:37

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس کی سماعت کی،عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، انچارج نوڈیرو ہاؤس ندیم بھٹو ، شریک ملزم اشفاق لغاری کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 فروری کو طلب کر لیا ہے ۔ نیب نے آصف زرداری کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا ہے۔