وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری
گذشتہ ہفتے وزیراعظم کے دورہ ڈیووس کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہو سکا تھا
میاں محمد ندیم منگل 28 جنوری 2020 14:12
(جاری ہے)
وفاقی کابینہ ممنوعہ،غیرممنوعہ بوراسلحہ لائسنس جاری کرنے کے معاملے پرغورکرے گی جبکہ اوگراکے وائس چیئرمین کی تقرری کامعاملہ ، 50لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق وزارت ہاﺅسنگ کے ایم اویوکی منظوری اور بھارت سے کیمیکل پیریکسائلین ایک باردرآمدکرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں.بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام کامعاملہ اور پی آئی اے بورڈکے ڈائریکٹرزکی نامزدگی کامعاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، اجلاس میں وفاقی کابینہ کوادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی وفاقی کابینہ8 اور 20 جنوری کے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں اور 8 جنوری کو کابینہ کمیٹی توانائی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی. واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلا س میں ایران، امریکا کشیدگی اورعالمی حالات کا جائزہ لینے سمیت 16نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا تھااجلاس میں کابینہ کووزارتوں اورمتعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ کے علاوہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی تھی. اجلاس میں پاک سعودیہ ائیرسروسز کے معاہدہ کی منظوری، فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پرتقرری کی منظوری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری ‘پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری اور پی ایس او کے ایم ڈی، سی ای او کی تقرری کی منظوری اور فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی گئی تھی.
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.