اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کی نیلامی پر حکم امتناع جاری کردیا

منگل 28 جنوری 2020 17:43

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کی نیلامی پر حکم امتناع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گلبرگ لاہور کی رہائش گاہ کی نیلامی روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا، سماعت 13فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی دائر درخواست کی سماعت کی جس میں اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے بعد نیلامی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا.دوران سماعت تبسم اسحاق کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے گھرمنجمدکرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دیدیا ہی.دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلبرگ 3 لاہور کا گھر اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو اہلیہ کو حق مہر میں دیا تھا، اہلیہ کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کے احکامات درست نہیں ہیں.عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے۔