وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا شاہ احمد نورانی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 28 جنوری 2020 19:40

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا شاہ احمد نورانی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جمیعت علماء پاکستان کے سابق صدر شاہ احمد نورانی مرحوم کی اہلیہ اور معروف مذہبی سکالر مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سوگوار خاندانوں کے نام اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مرحومین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت اور غم کی اس گھڑی میں لواحقین کو صبر جمیل اور مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :