پاکستان میں ہرشخص سالانہ 13لیٹر خوردنی تیل استعمال کرتاہے

ٴْخوردنی تیل کی کھپت میں تین فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہورہاہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت

منگل 28 جنوری 2020 21:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے کہاہے کہ پاکستان میں ہرشخص سالانہ12 سے 13لیٹر خوردنی تیل استعمال کرتاہے جبکہ وطن عزیز میں آبادی کے تناسب سے خوردنی تیل کی کھپت میں تین فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہورہاہے اور 66فیصدخوردنی تیل کی درآمدپر سالانہ297ارب روپے خرچ ہورہے ہیں اسلئے خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ کرکے ملکی غذائیت ضرورت پوری کرنے کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ بھی بچایاجاسکتاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان غذائی ضرورت کا صرف 34فیصد خوردنی تیل پیداکررہاہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار سورج مکھی کی بروقت کاشت کو یقینی بناکر 30من فی ایکڑ تک باآسانی پیداوارحاصل کرسکتے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ سال سورج مکھی کی اوسط پیداوار 20.58من فی ایکڑ رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سورج مکھی کی فصل کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ فصل کی دیرسے کاشت اور پھولوں کی مکمل نشوونما سے پہلے درجہ حرارت میں اضافہ ہے لہذا کاشتکار سورج مکھی کی فصل کی بروقت کاشت اورجدید پیداوارحاصل کرسکتے ہیںبلکہ اعلی معیار کے خوردنی تیل کے حصول کیساتھ ملک کو خوردنی تیل کی پیداوار میں خودکفیل اور اس ضمن میں سالانہ خرچ ہونیوالے اربوں روپے کے زرمبادلہ کو بچاسکتے ہیں۔