راولپنڈی آرٹس کونسل میں دی بیسٹ اچوامنٹ ایوارڈ کا انعقاد

راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹریٹس چیمپئن پاکستان کے زیر انتظام دی بیسٹ اچو منٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف باصلاحیت افراد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں دی بیسٹ اچوفمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

بدھ 29 جنوری 2020 12:00

راولپنڈی آرٹس کونسل میں دی بیسٹ اچوامنٹ ایوارڈ کا انعقاد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2020ء) راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹریٹس چیمپئن پاکستان کے زیر انتظام دی بیسٹ اچو منٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف باصلاحیت افراد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں دی بیسٹ اچوفمنٹ  ایوارڈ سے نوازا گیا ۔تقریبمیں وفاقی وزیر برائے امور ہوابازی غلام سرور خان نے بطور مہمان خصوصی موجود تھے، جبکہ پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اختر وقار عظیم اور حریت رہنماء یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے تقریب میں خاص طور پر شرکت کی اور شرکاء میں ایوارڈز تقسیم کئے۔


تقریب میں جن شخصیات کو ایوارڈسے نوازا گیا ان میں معروف ناقد فاروق قیصر(انکل سرگم)، سابق نیوز کاسٹراظہر لودھی،اداکارہ غزالہ بٹ،گلوکار و اداکار بابر نیازی،اداکار انجم حبیبی، سجاد کشور، کامیڈین مسعود خواجہ، ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے اسٹیشن ڈائریکٹر محمد فیاض کیانی،نعت خواں ماہ نور الطاف، عالمی ریکارڈ کے حامل علی معین نوازش، معروف اولمپئن منظور جونیئر، کمینٹیٹر احتشام الحق اور کمنٹریٹر لینا معین عزیز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں دوستی ایف ایم 98 کے سٹیشن مینجر طاہر محمود کو پاکچین دوستی کے فروغ کے حوالے سے کرادار ادا کرنے پر دی بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے امورِ ہوابازی غلام سرور خان نے کامیاب ایوارڈ شو کے انعقاد پر سٹریٹس چیمپئن پاکستان کی کاوشوں کو خوب سراہا اور ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔