خاتون نیوز اینکر کا میڈیا اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

ایک سال میں شادی کرکے اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریلیا میں شفٹ ہو جاؤں گی ۔ اینکر پرسن مہوش تبسم

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 29 جنوری 2020 12:14

خاتون نیوز اینکر کا میڈیا اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 29جنوری 2020 ء ) خاتو ن نیوزاینکر مہوش تبسم نے میڈیا اور پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتو ن اینکر مہوش تبسم نے شادی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ میڈیا چھوڑ جائیں گی اور ساتھ ہی ساتھ اپنی شوہر کے ساتھ پاکستان سے بیرون ملک شفٹ ہو جائیں گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ پلان یہ ہے کہ اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریلیا شفٹ ہو جاوٴں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اینکر بننا آسان کام نہیں ہے بہت مشکل ہے۔ میڈیا میں مقابلہ اتنازیادہ ہے کہ یہاں رہنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ میڈیا میں آنے سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر والوں نے میڈیا میں آنے پر کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی۔ میری ماں اینکر بننا چاہتی تھی، مگر میں نے اینکر بن کر ماں کا خواب پورا کیا ۔

(جاری ہے)

میرے والد نے مجھے موٹی ویٹ کیا کہ تم اینکر بن سکتی ہواور تم اینکر بنوں گی۔

مہوش کا کہنا ہے کہ جب میڈیا میں نئی تھی تو ہر ایک کی بات کو دل پر لے لیتی تھی، پھر اینکر دوست سلمان مرزا نے مجھے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اینکرز میں نیلم یوسف میری اچھی دوست ہیں۔ تاہم انہوں نے کہ میں مرد اینکرز کو غور سے نہیں دیکھتی ۔ مجھے نہیں لگتا کہ مرد اینکرز کےساتھ میرا کوئی مقابلہ ہے۔ مہوش کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کا بہت شوق ہے۔ واضح رہے بول کی خاتون اینکر مہوش تبسم اس سےقبل اے آر وائی میں کام کر چکی ہیں اور لوگ ان کے خبر پڑھنے کے انداز کو بہت پسند کرتے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ میڈیا کو چھوڑ کر بیرون ملک شفٹ ہو جائیں گی۔