آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی قومی خواتین اسکواڈ میں شامل کرکٹر عائشہ نسیم کو ان کی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت کے باعث جانا جاتا ہے
بدھ 29 جنوری 2020 23:02
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کے شہر، باگن سے تعلق رکھنے والی 15سالہ کرکٹرکو کرکٹ کھیلنے کا شوق کراچی میں پیدا ہوا مگر رکاوٹوں اور مشکلات کے سبب وہ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کی غرض سے ایبٹ آباد منتقل ہوگئیں۔
عائشہ نسیم کاکہنا ہے کہ ہر انسان کو زندگی کے مختلف ادوار میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں بھی اپنے کرکٹ کیرئیر کے آغاز میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،مگر وہ مشکلات کیباوجود ثابت قدم رہیں اورانہوں نے اپنے ذہن میں بہترین کرکٹر بننے کا خواب سجائے رکھا۔عائشہ نسیم نے کہا کہ انہیں کراچی اور لاہور سے کرکٹ کھیلنے کی پیشکش ہوئی مگر انہوں نے ایبٹ آباد میں ہی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انہیں یقین ہے کہ سہولیات میسرہوں تو اس شہر سے بھی بہت سے خواتین ،قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں۔عائشہ نسیم نے کہا کہ انہیں کرکٹ کا شوق اپنے بھائی کو کھیلتا دیکھ کر پیدا ہوا۔ 15سالہ ویمن کرکٹر نے ابتدائی چند ماہ لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا باقاعدہ آغاز2015 میں کیا۔ پہلی بار پاکستان خواتین کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والی عائشہ نسیم کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر اپنے ملک کی جانب سے ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے، وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ کیرئیر کے آغاز میں ہی انہیں میگا ایونٹ کھیلنے کا موقع مل رہاہے۔ عائشہ نسیم نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے انہیں قومی اسکواڈ میں شامل کرکے جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔15 رکنی اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف تین وارم اپ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو کھیلے گی تاہم روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آٹھ روزہ تربیتی کیمپ 23 سے 30 جنوری تک کراچی میں جاری ہے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ، یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: آئی سی سی بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرنے لگی
-
وسیم اکرم کی آئی پی ایل پر پاکستان سیریز کو ترجیح دینے والے انگلش کھلاڑیوں پر کڑی تنقید
-
جوز بٹلر آئی پی ایل پر پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ترجیح دینے کے دفاع میں سامنے آگئے
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.