وزیراعلی بلوچستان نے سوراب کے عوام کیلئے تاریکی ڈیم کی منظوری دیدی

بدھ 29 جنوری 2020 23:47

وزیراعلی بلوچستان نے سوراب کے عوام کیلئے تاریکی ڈیم کی منظوری دیدی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سوراب کے عوام کے لئے تاریکی ڈیم کی منظوری دے دی ڈیم کی تعمیر جلد سوراب میں تاریکی ڈیم پر کام شروع کردیا جائے گا جس سے آبنوسی اور زرعی زمینوں کی سیراب کیا جاسکے گا وزیر اعلی بلوچستان کے معاون خصوصی سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی نے جام کمال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں موجودہ حکومت عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دارالحکومت ایک نئے دور میں شامل ہوگا امن و امان، تعلیم، پانی اور دیگر ضروریات زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی وژن کے مطابق دستیاب وسائل کو درست استعمال کرتے ہوئے بتدریج ترقی کی راہ ہموار ہوتی جائے گی۔