فن لینڈ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

جمعرات 30 جنوری 2020 14:32

فن لینڈ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق
ہیلسنکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) یورپی ملک فن لینڈ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ فن لینڈ میں چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شمالی فن لینڈ میں 32 سالہ چینی سیاح خاتون میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مریض کا تعلق چین کے صوبہ ووہان سے ہے۔

(جاری ہے)

سفارتخانے کے مطابق فن لینڈ کے ہسپتال نے بتایا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے لیکن اسے 2 ہفتے تک نگرانی اور علاج کے لیے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ سفارتخانے نے فن لینڈ میں مقیم چینی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سفر ممکنہ حد تک محدود کر دیں، پبلک مقامات پر نہ جائیں، اپنی حفظان صحت پر توجہ دیں اور اپنے تحفظ کے لیے مزید آگاہی حاصل کریں۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سیاح 5 روز قبل شمالی فن لینڈ کے گائوں اوالو آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :