وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ملتان میں مصروف دن گزارا

ہفتہ 1 فروری 2020 23:51

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ملتان میں مصروف دن گزارا۔ سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پر گئے ۔ جہاں انہوں نے ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ ‘ خواجہ جلال الدین رومی ودیگر شخصیات موجود تھیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نجی ہسپتال گئے جہاں انہوں نے دربار حضرت شاہ یوسف گردیز کے سجادہ نشین مخدوم راجو شاہ گردیزی کی عیادت کی۔ اس موقع پر سید مظہر عباس گردیزی ‘ مخدومزادہ علی روشن گردیزی ‘ مخدومزادہ علی قاسم گردیزی ‘ سید جمیل عباس گردیزی ویگر شخصیات موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر سید مظہر عباس گردیزی کی خوشدامن کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید مرتضیٰ حیدر گردیزی ‘ سید عمران حیدر گردیزی ویگر شخصیات موجود تھے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یونین کونسل کڑی نمک گئے جہاں انہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل مصری خان مہار کی چھٹی برسی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مخدومزادہ زین حسین قریشی ودیگر شخصیات موجود تھے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کراوئی۔ وزیر خارجہ این اے 156اور این ای157 میں گئے جہاں انہوں نے مختلف وفات پا جانے والی شخصیات کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ پڑھی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔