چین سے مزید 36 مسافر کراچی پہنچ گئے،شہریوں کو اسکریننگ کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی

کراچی ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک قائم کر دی گئی ،ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے قائم کی گئی ہے

منگل 4 فروری 2020 14:52

چین سے مزید 36 مسافر کراچی پہنچ گئے،شہریوں کو اسکریننگ کے بعد گھروں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2020ء) پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد ایئر چائنا کی پرواز سے 36مسافر کراچی پہنچ گئے ہیں۔چین سے پاکستان آنے والے شہریوں کو اسکریننگ کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے، اب تک مختلف پروازوں سے 300 سے زائد پا کستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پروازیں بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی 3 پروازوں میں281 مسافر پاکستان پہنچے تھے۔

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک قائم کر دی گئی ہے۔ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ڈاکٹرز نے ائرپورٹ منیجر اور ہیلتھ آفیسر کو کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک پر کرونا وائرس سے آگاہی فراہم کی جائے گی جبکہ سفر کے دوران وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ڈیسک سے رابطہ کیا جاسکے گا۔