ریس کورس پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا

منگل 4 فروری 2020 19:04

راولپنڈی04فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوار ڈویژن سید علی نے بتایا ہے کہ تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ اوسردارپرویزنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موبائل سنیچر گینگ کے تین انیس اقبال،حماد علی اور حمید گل کو گرفتار کیا جبکہ ملزم ذیشان عرف پاشا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے 11عددقیمتی موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ اور20ہزارروپے نقدی برآمدکئے۔ایس ایچ او سردار پرویز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے موبائل سنیچنگ کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ایس پی پوٹھوار سید علی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس سٹریٹ کرائم کی روک تھام پر فوکسڈ ہے، شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔