لاہورمیں مردہ مرغیاں لانے والے دو ٹرک پکڑے گئے

ٹولنٹن مارکیٹ سے 32 من مردہ مرغیوں کا گوشت بر آمد

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 6 فروری 2020 14:33

لاہورمیں مردہ مرغیاں لانے والے دو ٹرک پکڑے گئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06فروری2020ء)   لاہور میں محکمہ پنجاب فوڈاتھارٹی نے کارروآئی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کو شہر میں لانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ کارروآئی میں ایسے دو ٹرکوں کو پکڑا گیا ہے جن میں مردہ مرغیوں کا گوشت تھا۔ یہ سارا گوشت لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں بھیجا جانا تھا۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپا مارتے ہوئے محکمہ فوڈ اتھارٹی نے 32 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا ہے ۔

اس کے علاوہ ایسے 6 مقامات کو بند کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جہاں ایسے گوشت کی فروخت ہوتی تھی یا وہاں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال ہوتا تھا۔ یہ کارروآئی پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے کی گئی جس میں مردہ مرغیوں کے دو ٹرکوں کوپکڑ لیا گیا اور موقع پر ہی دو ملزمان کی گرفتاری بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور میں ا س سے پہلے بھی ایک ایسا ہی واقع آیا تھا جب انکشاف ہوا تھا کہ لاہور کے مختلف ریسٹورانٹ میں بکرے کے گوشت کی جگہ گدھے کا گوشت کھلایا جا رہا تھا۔

اس خبر کے بعد اس بات کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بھی اڑایا گیا اور دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس کے خلاف کارروآئی بھی کی اور کوشش کی کہ جتنا جلد ہو سکے اس فراڈ کو ختم کر دیا جائے کیونکہ لوگوں کا گدھے کا گوشت کھانا نہایت نقصان دہ ہے۔لاہو رمیں اب ایک اور ایسی کارروآئی کو ناکام بنایا گیا ہے جس میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے ان پوائنٹس کو بند کر دیا گیا ہے جہاں ایسے گوشت کا کاروبار ہوتا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروآئی کرتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ سے 32 من گوشت برآمد کیا ہے اور ایسے تمام مقامات کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے جہاں مردہ یا بیمارمرغی کا گوشت فراہم کیا جا رہا ہے۔مردہ مرغی کا گوشت عام کھانے کے لئے نقصان دے ہے، اس سے بہت سے بیماریاں پھیل سکتی ہیں،لاہور میں مرغی کا گوشت بیچنے والے افراد نے مردہ مرغی بیچنا شرو ع کر دی تھی جس کے بعد اب ان کے خلاف کارروآئی کرتے ہوئے ان مقامات کو بند کر دیا گیا ہے جہاں مردہ گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔