چین کو کروناوائرس سے احتیاط برتنے کے لیے کروڑوں ماسک درکار

اس وقت روزانہ اعلیٰ معیار کے چھ لاکھ ماسک تیار کیے جا رہے ہیں،چینی وزارت صنعت

جمعہ 7 فروری 2020 15:45

چین کو کروناوائرس سے احتیاط برتنے کے لیے کروڑوں ماسک درکار
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) چین میں حکام نے کورونا وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد دوسرے ممالک سے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس صوبے میں صرف میڈیکل سٹاف کے لیے پانچ لاکھ تک ماسک درکار ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اس ماسک کو باقاعدگی سے تبدیل کرنے کی بھی ضرورت ہے یعنی طبی عملے کے لیے دن میں تقریباً چار مرتبہ ایسا کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح مجموعی طور پر طبی عملے کو ایک دن میں 40 لاکھ تک ماسک درکار ہیں۔چین میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے عملے کے پانچ لاکھ ارکان کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،یہ اطلاعات بھی ہیں کہ بعض دکانداروں اور تاجروں نے اپنے گاہکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی دکان میں ماسک پہن کر آئیں،عام حالات میں چین میں ہر روز تقریباً دو کروڑ ماسک بنائے جاتے ہیں۔ جو کہ دنیا بھر میں بنائے جانے والے ماسک کا لگ بھگ نصف ہے۔چین کی وزارت صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق میں اس وقت روزانہ اعلیٰ معیار کے چھ لاکھ ماسک تیار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :