نواب ذوالفقار مگسی، نوابزادہ خالد خان مگسی اور نوابزادہ سیف اللہ مگسی کا نواب غوث بخش باروزئی کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 8 فروری 2020 00:00

کوئٹہ ۔07فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی اور سابق سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی نے سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔