ڈینگی ہمارے ملک کا اہم مسئلہ ہے جس کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کا م کر نے کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر نارووال

ہفتہ 8 فروری 2020 17:04

ڈینگی ہمارے ملک کا اہم مسئلہ ہے جس کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کا م کر ..
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زما ن لک نے کہا ہے کہ ڈینگی ہمارے ملک کا اہم مسئلہ ہے جس کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کا م کر نے کی ضرورت ہے ، ڈینگی سیزن سے شروع ہونے سے قبل ہی ضلع بھر میں تما م متعلقہ محکمو ں ڈینگی لا روا کے صفایا کے لیے کمر بستہ ہو جا ئیں، اور حفا ظتی اقدامات و سر ویلنس کو تیز کر دیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ ڈسٹرکٹ سر ویلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی، جس میں اے ڈی سی آر ڈا کٹر فیصل سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر عمر افتخار شیرازی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر محمد اسلم چو ہدری ،ڈی ایچ او و فو کل پر سن ڈا کٹر محمد طارق ،ایم ایس ڈا کٹر محمد لطیف افضل ، ڈی ایچ او ڈا کٹر زاہد رندھاوا ،ڈسٹر کٹ کو ارڈی نیٹر بر ائے نیشنل پر و گرا م ڈا کٹر نو ید حیدر ،انٹا ما لو جسٹ اما نت علی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نا رووال نے محکمہ صحت کے افسران کو ہد ایت کی کہ و ہ اپنی ذمہ داریو ں کو بخوبی سمجھتے ہو ئے سرانجا م دین اور وضح کر دہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لیے تما م وسا ئل بر وئے کا ر لا ئیں تا کہ ڈینگی کو پنپنے کا موقع نہ میسر آسکے۔

متعلقہ عنوان :