وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس، نجکاری پر پیشرفت کا جائزہ لیا

بدھ 12 فروری 2020 17:19

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس، نجکاری پر پیشرفت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس میں نجکاری کیلئے منتخب کردہ سرکاری شعبہ کے اداروں کی نجکاری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹرانزیکشن منیجرز، کنسلٹنٹس اور وزارت نجکاری کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کو بجلی، مالیاتی، انشورنس، صنعتی اور رئیل اسٹیٹ سمیت متعدد دوسرے شعبوں میں نجکاری کیلئے منتخب کردہ اداروں کی موجودہ حالت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے اداروں کی نجکاری کی راہ میں حائل قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے نجکاری کے عمل کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے حکام کے ساتھ تمام ایشوز کو اٹھانے اور انہیں حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔