ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی اور انسداد پولیو مہم کے حوالے اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 13 فروری 2020 17:47

ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی اور انسداد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا خصوصی اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پراے ڈی سی جی سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او میاں مظہر حیات، ایم ایس فاروق بنگش،اسسٹنٹ کمشنرز، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسران اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ17,18,19،فروری2020کو ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے تمام محکمے مل کر کام کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی،اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، ماحولیات، اطلاعات،میونسپل کمیٹی ، ہائر ایجوکیشن، جیل اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس میں بتایا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے رواں سال میں بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں ، مہم کو مزید فعال کرتے ہوئے ہاٹ سپاٹ کو اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے ، انڈور اور اوٹ سرویلنس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ سال کے تمام اقدامات اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔