
مصر: پرائمری کلاس کے طالب علم نے اُستاد کو رکشہ تلے کُچل ڈالا
اُستاد کی جانب سے نالائق طالب علم کوسالانہ امتحانات میں انگریزی کے مضمون میں فیل کرنا اس واقعے کا باعث بنا
محمد عرفان
جمعہ 14 فروری 2020
10:42

(جاری ہے)
جہاں پرائمری کلاس کے طالب علم نے اپنے اُستاد کی جانب سے انگریزی کے مضمون میں فیل کیے جانے پر اُس سے خوفناک انتقام لے لیا۔
پولیس کے مطابق پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی کہ سکول کے ایک ماسٹر کو اُن کے شاگرد نے ہی اپنے رکشہ تلے جان بُوجھ کر کُچل ڈالا ہے جس کے باعث وہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔ زخمی ٹیچر کو ہسپتال پہنچانے کے بعد یہ گھناؤنی حرکت کرنے والے طالب علم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ مفرور ہو چکا تھا۔ جس کی تلاش جاری ہے۔ زخمی اُستاد نے پولیس کو بتایا کہ اُن کا ایک شاگرد انگلش کے مضمون میں بہت نالائق تھا اور ہر ٹیسٹ میں اُس کی کارکردگی بہت خراب ہوتی تھی۔ اُس کے والدین کو بھی مطلع کیاگیا تھا کہ وہ اس کی پڑھائی پر توجہ دیں، ورنہ اُس کا سالانہ امتحان میں نتیجہ خراب آ سکتا ہے۔ وقوعے کے روز جب نتیجہ آیا تو یہ طالب علم انگریزی کے امتحان میں ایک بار پھر ناکام ہوگیا تھا۔ جس کا بدلہ لینے کے لیے وہ فوراً اسکول سے چلا گیا اور جب اُستاد سکول سے کچھ فاصلے پر پیدل چل رہا تھا تو موقع کی تاک میں بیٹھے شاگرد نے اُسے اپنے رکشہ تلے کچل کر شدید زخمی کر ڈالا۔ طالب علم کے ساتھیوں نے بھی پولیس کو بتایا کہ نتیجہ سُننے کے بعد وہ شدید مشتعل ہو کر سکول سے باہر چلا گیا تھا، تاہم کسی کو اُمید نہیں تھی کہ وہ اس شرمناک حد تک بھی جا سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے طالب علم کی تلاش جاری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی؛ ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں
-
چین اورروس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
-
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے
-
ڈزنی کی مشرق وسطی میں انٹری، ابوظبی میں جدید ترین تھیم پارک کا اعلان
-
امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا
-
بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم لہرادیا، گرپتونت پنوں
-
بھارت میں بیل کی اسکوٹر پر سواری نے لوگوں کو حیران کردیا
-
برطانوی خبر رساں ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں 3 طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
-
طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس
-
بھارتی حملے، ترکیہ نے پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیدیا
-
بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول
-
بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.