کاشتکار بہاریہ کماد کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کی کاشت ہی یقینی بنائیں ، محکمہ زراعت

جمعہ 14 فروری 2020 13:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) محکمہ زراعت نے کماد کی بہاریہ فصل کیلئے منظور شدہ اقسام اور موزوں طریقہ کاشت کااعلان کیا ہے اور کہاہے کہ کماد کی منظور شدہ اگیتی تیار ہونے والی اقسام میں سی پی 243 ،ایچ ایس ایف240، ایچ ایس ایف 242،سی پی 77-400 اور سی پی ایف 237 وغیرہ شامل ہیں جنہیں فروری کے رواں ایام سے لے کر مارچ کے وسط تک کاشت کیاجاسکتاہے جبکہ درمیانی تیار ہونے والی اقسام میں ایس پی ایف 245، ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 213، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247، سی پی ایف 248، پچھیتی تیار ہونے والی اقسام میں سی او جے 84 شامل ہیں۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ فی ایکڑ چار آنکھوں والے 13000 سی15000 سمے یا تین آنکھوں والے 17000 سے 20000 سمے ڈالے جائیں ۔انہوںنے بتایاکہ یہ تعداد گنے کی موٹائی کے لحاظ سے تقریباً 100 سی120من بیج سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کاشتکار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں اور پھر رجر کے ذریعے 10 سی12 انچ کی گہری کھیلیاں چار فٹ کے فاصلے پر بنائیںنیز ان میں پہلے فاسفورسی اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دولائنیں چھ انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اس کے بعد ان کو مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیں اوربیج پرمٹی ڈالنے میں احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سہاگہ نہ پھیریں بلکہ ہاتھ یا پائوں سے مٹی ڈالیں اور ہلکا پانی لگا دیں نیز مناسب وقفے پر جب کھیلیاں خشک ہو جائیں تو دوبارہ پانی لگادیں اس طرح کماد کے اگنے تک حسب ضرورت پانی لگاتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :