ضلع خوشاب میں۔17فروری تا 21 فروری تک پولیو کے خلاف مہم چلائی جائیگی

جمعہ 14 فروری 2020 16:09

ضلع خوشاب میں۔17فروری تا 21 فروری تک پولیو کے خلاف مہم چلائی جائیگی
خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ضلع خوشاب میں۔17فروری تا 21 فروری تک پولیو کے خلاف مہم چلائی جائیگی۔ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خو شاب ڈاکٹر راؤ گلزار یو سف نے اے پی پی کو بتایآ کہ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران 2لاکھ ایک ہزار 524 پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔ مہم کی سو فیصد کامیابی کے لئے 51 یو سی ایم اوز،108 ایریا انچارج،497 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں خوشاب۔پولیو مہم میں27 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 66 فکسڈ سنٹر بنادئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :