
معاشی خود انحصاری اور استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ اور کاروباری لاگت کو کم کرنا ہوگا، افتخار علی ملک
بیروزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر سال اوسطاً 13 لاکھ اضافی ملازمتیں پیدا کرنا ہونگی، سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس
ہفتہ 15 فروری 2020 19:39

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تجارتی سہولیات صنعتوں کے فروغ دینے کی بنیاد ہیں اور ہمیں ان تمام رکاوٹوں کو دور کرکے تجارتی سہولت کاری کا کلچر پیدا کرنا ہوگا۔
ہمارے ملک میں زبردست صلاحیت ہے کیونکہ ہم بہت زیادہ وسائل سے مالا مال ہیں۔ ہمیں حکومتی پالیسیوں میں مستقل مزاجی اور آگے بڑھنے کے لئے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت سمیت تمام شعبہ جات کو اپنی قومی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ حکومت کو اصلاحات متعارف کرانے اور خام مال و تیار سامان کی اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی مصنوعات کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے مارکیٹ ریسرچ کا کلچر متعارف کرائے اور بیرون ملک پاکستانی سفارتی و تجارتی مشنز کو پابند کیا جائے کہ وہ غیر ملکی خریداروں کو پاکستانی مصنوعات متعارف کروانے اور ان کی تشہیر کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ پاکستانی تاجر ان مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔ افتخار ملک نے کہا کہ یو بی جی حکومت اور تاجر برادری کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اس نے ہمیشہ معیشت سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے کاروباری دوست ماحول کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ یو بی جی اب بھی ملک کے تمام صوبوں میں بہت مضبوط اور ملکی ترقی کے مقصد کے لئے پرعزم ہے اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان ،کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 57ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوکامیابی سے عبورکرلیا
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں 31.6 فیصد اضافہ
-
سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 201.9ارب روپے حاصل کرلئے
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں،سردار طاہر
-
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
-
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
-
شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی ہونے لگی
-
10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو تھیلا 1808 روپے قیمت مقرر
-
بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.