کاروباری جگہوں پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے : پیاف

چیمبرلین روڈ کے صدر پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، ملزموں کو فی الفور گرفتار کیا جائی: عہدیداران پیاف

ہفتہ 15 فروری 2020 20:46

کاروباری جگہوں پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے : پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے لاہور شہر کے تاجروں کے خلاف بڑھتے جرائم اور قتل و غارت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور شہر میں کاروباری جگہوں پر بالخصوص امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ گزشستہ روز پیاف کی مجلس عاملہ اجلاس کی میں صدارت کرتے ہوئے مذمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے خلاف بڑھتے ہوئے سنگین جرائم پر گہری تشویش ہے اس سے کاروباری شعبہ بالکل تباہ ہو جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کی روک تھام اور تاجروں کو تحفظ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ حال ہی میں اہم تجارتی مرکز چیمبر لین روڈ کے صدر اور معروف تاجر راہنما عابد سعید پال پر سنگین قاتلہ حملہ کیا گیا جس سے تاجر برادری بری طرح تشویش سے دوچار ہے اور پیاف کی مجلس عاملہ اس حملہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔

قراد میں کہا گیا کہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور محاصل کا ۰ ۹ فیصد سے زائد تاجروں سے ہی حاصل ہو تا ہے لہٰذا تاجروں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔پیاف کے عہدیداران اور قائدین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لئے عابد سعید پال پر قاتلانہ حملے کے مجرموں کے خلاف فوری کاروئی عمل میں لائی جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔