ڈاکٹر طاہر القادری کا 69واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائے گا

پیر 17 فروری 2020 12:38

ڈاکٹر طاہر القادری کا 69واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائے گا
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 69واں یوم پیدائش پرسوں 19 فروری بروز بدھ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں پاکستان بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،دعائیہ تقریبات،محافل ،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے پروفیسرعلامہ طاہر القادری ملک کے ایک معروف مذہبی سکالر ہیں جو کہ منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی رہنما ہیںوہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔