مہک نور نے ’’میڈلے ‘‘پرفارمنس دے کر ساہیوال کی عوام کو اپناگرویدہ بنالیا

پیر فروری 13:12

مہک نور نے ’’میڈلے ‘‘پرفارمنس دے کر ساہیوال کی عوام کو اپناگرویدہ ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) اداکارہ مہک نور نے ’’میڈلے‘‘ پرفارمنس سے ساہیوال کی عوام کو اپنا گرویدہ بنالیا،تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور ان دنوں میرین تھیٹر ساہیوال میں جاری سٹیج ڈرامے’’پیار مل وکدا‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں وہ’’ میڈلے‘‘ پر پرفارم کرہی ہیں ان کی پرفارمنس کو شائقین ڈرامہ بیحد پسند کررہے ہیں ایک ملاقات کے دوران مہک نورنے بتایاکہ وہ ساہیوال کی عوام کی بیحد مشکور ہیں جنہوں نے ان کی پرفارمنس کو سراہا اور اتنی زیادہ محبت سے نوازا۔

(جاری ہے)

مہک نور نے مذید کہاکہ وہ انشاء اللہ اپنی پرفارمنس کو خوب سے خوب تر بنائیں گی تاکہ کوئی کمی باقی نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :