بونینزا سترنگی نے سمر سیزن کے استقبال کیلئے اپنا سمر کلیکشن والیم Iمتعارف کروادیا

پیر 17 فروری 2020 13:12

بونینزا سترنگی نے سمر سیزن کے استقبال کیلئے اپنا سمر کلیکشن والیم Iمتعارف ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) ملک کے صف اوّل کے فاسٹ فیشن برانڈبونینزاسترنگی نے 2020کیلئے اپنے بالکل نئے سمر کلیکشن والیم Iپیش کردئیے ہیں جو آن لائن اور ملک بھر میں تمام اسٹورز پر دستیاب ہیں۔اس پرکشش اور رنگارنگ کلیکشن میں شاندار ون پیس اور تھری پیس ڈریسز شامل ہیں جو منفرد انداز میں اسپرنگ سمر سیزن کی مناسبت سے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

صرف 980روپے میں ون پیس اور 2,280روپے میں تھر ی پیس سے شروع ہونے والے حسین ڈریسزہلکے اور نفیس رنگوں ، منفرد ڈیزائنوں، دلکش شیڈز اور ملائم پرنٹس نہایت جاذب نظر ہیں۔بونینزا کا نام اپنے دیدہ زیب اور اپ ٹو ڈیٹ اسٹائل، عام پہناوے کے لباس، اعلیٰ ایوننگ ویئر اور فاسٹ فیشن ٹرینڈز کیلئے مشہور ہے جو اپنے کسٹمرز کیلئے دلکش اور معیاری ڈیزائن پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نئی کلیکشن موسم ِ بہار اور سمر سیزن کے آغاز کی پہچان ہے جس میںہر ایک کیلئے بہترین آفر موجودہے۔بونینزا اپنے 40سال سے زیادہ کے تجربہ کے ساتھ اپنے صارفین کیلئے اعلیٰ معیاری فیبرک، روپے کے صحیح نعم البدل اور رجحان ساز ایپرل فراہم کرنے کی روایت پر عمل پیرا ہے۔اس کا آغاز1976میں ہوا جب بونینزا نے مردوں، خواتین اور بچوں کیلئے ریڈی میڈ ونٹر ویئر پہلی بار پیش کئے ، اس وقت ملک میںٹیکسٹائل کی صنعت اپنی پوری گنجائش کے مطابق بھی کام نہیں کررہی تھی ۔ اس وقت سے بونینزا کا نام ایک نہایت باوقار برانڈ کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور جو ریڈی میڈ اور ان سلے گارمنٹس مینوفیکچرنگ کے میدان میںبلند ترین مقام کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :