طنز و مزاح سے بھرپور بین الاقوامی پنجابی فلم گوڈے گوڈے چاہ 2 سینماں کی زینت بننے کیلئے تیار

پیر 20 اکتوبر 2025 17:09

طنز و مزاح سے بھرپور بین الاقوامی پنجابی فلم گوڈے گوڈے چاہ 2 سینماں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ پنجابی فلم گوڈے گوڈے چاہ 2 کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو 21 اکتوبر سے پنجاب کے تمام سینماں کی زینت بنے گی۔ طنز و مزاح سے بھرپور فلم کی کہانی شادی کے موقع پر مرد و خواتین کی روایتی نوک جھوک اور خوبصورت معاشرتی رسومات پر مبنی ہے جس میں باہمی چپقلش اور اختیارات کی کشمکش کو دلچسپ پیرائے میں اجاگر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی زندگی کی حقیقتوں، رشتوں اور جذبات کی گہرائیوں کے گرد گھومتی ہے، جو ناظرین کو آغاز سے انجام تک اپنی گرفت میں رکھے گی۔گوڈے گوڈے چاہ 2 دو برس قبل ریلیز ہوئی ہٹ فلم گوڈے گوڈے چاہ کا سیکوئیل ہے جس کی کاسٹ میں سپرسٹار ایمی ورک، تانیہ، امریت امبی، گیتیج بندریکھیا، نرمل رشی، سردار سوہی سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم میں منفرد موضوع، اور جاندار اداکاری کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے۔فلمی ناقدین کے مطابق گوڈے گوڈے چاہ 2 پاکستانی شائقین کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہہوگی اور توقع کی جا رہی ہے کہ ریلیز کے پہلے ہی دن سینما گھروں میں شاندار رسپانس حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :