
جدہ میں شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلائے جانے کا انکشاف
میونسپلٹی نے المنتزھات کے علاقے میں واقع ایک غیر قانونی پولٹری فارم کو سِیل کر دیا
محمد عرفان
پیر 17 فروری 2020
13:35

(جاری ہے)
اطلاع ملنے پر جب چھاپہ مارا گیا تو یہاں پر کئی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
اس پولٹری فارم میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے اور حفظانِ صحت کے بنیادی اصولوں کی دھجیاں بکھیری گئی تھیں۔ یہاں پر مرغیوں کی پیکنگ پر کوئی تاریخ بھی درج نہیں کی گئی تھی۔ میونسپلٹی نے یہ چھاپہ وزارت ماحولیات و زراعت کے تعاون سے مارا گیا۔ اس غیر قانونی پولٹری فارم پر موجود آلات، ریفریجریٹر اور پنجرے ضبط کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ ضبط کیا گیا تمام گوشت اور مرغیاں بھی تلف کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ مکّہ مکرمہ میونسپلٹی کی جانب سے مضر صحت گوشت اور سبزیوں و پھلوں کی فروخت روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیے جا رہے ہیں، ان چھاپوں کے دوران ناقابل استعمال غذائی اشیاء ضبط کرنے کے علاوہ فروخت کرنے والوں کو بھی گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔چند روز قبل بھی بلدیہ اہلکاروں پر مشتمل ایک انسپکشن ٹیم نے نکاسہ مارکیٹ کا دورہ کیا۔ جس دوران وہاں پر ٹھیلوں اور دُکانوں پر فروخت کی جانے والی 70 ٹن غذائی اشیاء تحویل میں لینے کے بعد تلف کر دی گئیں۔ جن میں مضر صحت اور زائد المیعاد گوشت، مچھلیاں، پھل اور سبزیاں شامل تھیں۔ جبکہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے درجنوں غیر مُلکی بھی گرفتار کر لیے گئے، جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھی۔ جنہیں ڈی پورٹ کرنے کی خاطر جلد ہی شمیسی جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ بلدیہ اہلکاروں نے بتایا کہ نکاسہ مارکیٹ میں غیر قانونی تارکین ریڑھیاں اور ٹھیلے لگا کر پھل سبزیاں اور دیگر غذائی اجناس فروخت کر رہے تھے جن میں سے زیادہ تر صحت عامہ کے لیے نقصان دہ تھیں۔ چھاپے کے وقت یہ غیر قانونی ٹھیلے والے اپنا سامان چھوڑ کر وہاں سے بھاگ نکلے تاہم چند ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جنہیں ڈی پورٹ کے مراحل کی تکمیل کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہاں جو مضر صحت غذائی اشیاء ضبط کی گئیں اُنہیں لوگوں کو سستے داموں بیچے جانے کا جھانسہ دیا جا رہا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو دوحہ پر حملہ کرنے سے 50 منٹ پہلے آگاہ کیا تھا‘ امریکی میڈیا کا انکشاف
-
آسٹریلیا کا سوشل میڈیا پر کم عمر افراد کے لیے نیا قانون نافذ ،16 سال سے کم عمر پر پابندی
-
صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
-
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
-
میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط
-
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
-
میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے وزیراعلی بھارتی پنجاب
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.