خانیوال،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 17 فروری 2020 16:48

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی پولیو فری خانیوال کے عزم کے ساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

21 فروری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 5 لاکھ 48 ہزار 503 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی 1279 ٹیمیں گھرگھرجاکر،شہروں کے داخلی وخارجی راستوں،ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں۔

پولیو ٹیموں کو چیک کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے لاہور موڑ،ٹول پلازہ پیرووال اور میاں چنوں سمیت دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور بچوں کو قطرے پلانے کے ساتھ ٹیموں کو ہدایت کی کہ قطرے پلانے کے لیے ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی چوک میاں چنوں پر بچوں کو قطرے پلانے کے لئے لگائے گئے۔ کیمپ کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :