سیکرٹری جنرل یواین کی امن مشنز میں کام کرنےوالی پاکستانی فورسزکی تعریف

پاکستانی افسران امن مشنز میں فرسٹ کمانڈرکے طور پرکام کر رہے ہیں، پاکستانی افواج، پولیس کا امن مشنز میں عزم شاندار ہے،مجھے فخر ہے کہ میں ایسے جوانوں کا ساتھی ہوں۔ نسٹ میں سیمینار سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 فروری 2020 17:02

سیکرٹری جنرل یواین کی امن مشنز میں کام کرنےوالی پاکستانی فورسزکی تعریف
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2020ء) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے امن مشنز میں پاکستانی فورسز کی تعریف کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی افسران امن مشنز میں فرسٹ کمانڈرکے طور پرکام کر رہے ہیں، پاکستانی افواج، پولیس کا امن مشنز میں عزم شاندار ہے،مجھے فخر ہے کہ میں امن مشنز کے جوانوں کا ساتھی ہوں۔ انہوں نے نسٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ میں خطاب میرے لیے باعث فخر ہے۔

نسٹ کے طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے امن مشنز میں پاکستانی افسران کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں امن مشنز کے جوانوں کا ساتھی ہوں۔ پاکستانی افسران امن مشنزمیں فرسٹ کمانڈرکے طور پرکام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں 40 برس سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ قابل ذکر تعاون دیکھا یہاں تک کہ اس وقت بھی جب عالمی حمایت بہت کم تھی۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم یکجہتی اور ہمدردی کی قابل ذکر کہانی کا اعتراف کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، ایسا کرنا اہم ہے کیونکہ یہ کہانی دہائیوں پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ 40 سال سے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں تاہم پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کے تمام حل افغانستان کی سرزمین میں ہی پنہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے، افغانستان اور اس کے عوام کو اب تنہا نہ چھوڑیں۔