
لاہور و ساہیوال چیمبر آف کامرس کا تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ
دونوں شہروں کے درمیان اشتراک سے تجارت و سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے، عرفان اقبال شیخ، تاجر برادری کے درمیان روابط مستحکم ہونگے ، شیخ فیصل اکرام
پیر 17 فروری 2020 17:48

(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی اپنی جگہ بہت اہمیت کے حامل ہیں ، ان کے درمیان اشتراک بہت دور رس نتائج کا حامل ہوگا اور اس سے لاہور و ساہیوال کے تاجروں کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔
انہوں نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ جدید کاروباری طریقوں سے آگاہی حاصل کئے بغیر ہم عالمی سطح پر اپنی شناخت نہیں بناسکتے لہذا اس جانب توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برآمدات کے فروغ اور کاروباری آسانیوں کے موضوعات پر رپورٹس تیار کی ہیں جبکہ کاروبار سے متعلقہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے لاہور اور سیالکوٹ کی تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی جانب توجہ دے تاکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنا خاطر خواہ مقام حاصل کرسکیں۔ انہوں نے ساہیوال چیمبر کے صدر کو لاہور چیمبر کی جانب سے سماجی شعبے میں سرانجام دی جانے والی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل اکرام نے کہا کہ دونوں چیمبر زکے درمیان ہم آہنگی سے تاجر برادری کے درمیان روابط مستحکم ہونگے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.