امریکی ریاست میسپی میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ، درجنوں گھر تباہ ، 4 افراد زخمی

پیر 17 فروری 2020 22:28

امریکی ریاست میسپی میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ، درجنوں گھر ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) امریکی ریاست میسپی کی 14 کائونٹیز کے باعث چار افراد زخمی جبکہ درجنوں گھر تباہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ دریائے بیرل میں پانی کی سطح پر بلند ہونے اور سیلاب کے باعث میسپی کی چودہ کائونٹیز میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ درجنوں گھر تباہ ہو گئے ۔ چار افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہونے سے زخمی ہو گئے ۔ میسپی ایمرجنسی مینجمنٹ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ریاست شاہراہوں کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ میسپی کے گورنر نے ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ۔ ۔