سعودی عرب میں خواتین کو سگریٹ نوشی کی اجازت مل گئی

منگل فروری 00:30

سعودی عرب میں خواتین کو سگریٹ نوشی کی اجازت مل گئی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سعودی عرب میں خواتین کو بھی سگریٹ نوشی کی اجازت مل گئی، وہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں بھی کھٴْلے عام سگریٹ سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔ سعوی میڈیا کے مطابق خواتین ای سگریٹ کے ساتھ ساتھ شیشے کی بھی رسیا ہو چکی ہیں۔ ایک سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ سگریٹ پینے کی بہت شوقین تھی مگر سماجی بندشوں کی وجہ سے کئی سال تک اٴْس نے یہ شوق اپنے اندر ہی دبائے رکھا تاہم اب وہ بغیر کسی خوف اور دباؤ کے سگریٹ نوشی کا شوق پورا کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 13 عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے جبکہ سگریٹ پینے کے دوران بھی ان ممنوعہ مقام سے کم از کم 10 میٹر دٴْور رہنا ہو گا۔سعودی وزارت صحت کے مطابق مساجد اور اطراف کے علاقے، تعلیمی اور تربیتی ادارے، حکومتی اور نجی دفاتر، فلاحی ادارے اور انجمن، تاریخی مقامات اور عجائب گھر،شادی ہالز، کانفرنس ہالز،حکومتی اور نجی طبی ادارے، تمام ذرائع نقل و حمل، بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشنز اور ایئر پورٹس سمیت ایسی 13 جگہیں ہیں جہاں سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سگریٹ نوشی قانون کی خلاف ورزی پر 200 ریال جرمانہ عائد ہو گا۔جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کو کسی بھی صورت میں سگریٹ فروخت نہیں کیا جا سکتا۔