ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری،حکومت اس مرض کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے

حالیہ مہم میں 39 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے جس کے لیے 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت

منگل 18 فروری 2020 13:19

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری،حکومت اس مرض کے خاتمے کیلئے پرعزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 17فروری سے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے اور حکومت اس مرض کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، حالیہ مہم میں 39 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے جس کے لیے 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں فرنٹ لائن ورکرز ہمارے اصلی ہیرو ہیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پرموثر اقدامات کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا معصوم بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں، عوام.سے درخواست ہے اپنے بچوں کو مستقل اپاہجی سے بچانے کے لیے پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کی جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے لوگوں کی آسانی کیلئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 قائم کی ہے جس میں مختلف مقامی زبانوں میں معلومات کی فراہمی کی سہولت موجود ہے، مہم کے دوران والدین 1166 پر رابطہ کرکے مہم میں رہ جانے والے بچوں کی رپورٹ بھی کرسکتے ہیں۔ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو فوری طور پر پولیو ٹیمیں ان کے گھروں میں جا کر قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :