مغربی افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں جج قتل

منگل 18 فروری 2020 14:31

مغربی افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں جج قتل
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں عسکریت پسندوں نے ماتحت عدالت کے ایک جج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ یہ واقعہ دیر رات کا ہے جب عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع نو انجیل میں عبدالرحیم عزیمی نامی جج کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ ماتحت عدالت میں چیف جج کے طور پر کام کر رہے تھے۔واضح رہے کہ عسکریت پسندوں نے ہفتہ کو دو پولیس افسران کو بھی گولی مار دی تھی جن بعد میں ان دونوں کی موت ہو گئی تھی۔