پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کی رہائش پرآتشزدگی

فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا، ذرائع مسلم لیگ (ن)

منگل 18 فروری 2020 15:18

پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کی رہائش پرآتشزدگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پر منگل کو آگ بھڑک اٹھی تاہم آتشزدگی کے وقت رہائش گاہ پر کوئی موجود نہیں تھا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔