بزدار حکومت کی کثیر الجہتی ترقیاتی پالیسی کے تحت صوبے میں عوامی فلاح و بہبود ، تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے،

محکمہ اطلاعات کوجدید خطوط پر استوار کرنے ، افسران اور عملے کو پیشہ ورانہ خدمات بہتر انداز میں سرانجام دینے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

منگل 18 فروری 2020 20:24

بزدار حکومت کی کثیر الجہتی ترقیاتی پالیسی کے تحت صوبے میں عوامی فلاح ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پنجاب کے وزیر اطلاعات و کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کی کثیر الجہتی ترقیاتی پالیسی کے تحت صوبے میں عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے،محکمہ اطلاعات کوجدید خطوط پر استوار کرنے ، افسران اور عملے کو پیشہ ورانہ خدمات بہتر انداز میں سرانجام دینے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ذرائع ابلاغ کے تعاون سے حکومت کے فلاحی پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر تشہیر یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے یہ بات محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن کے دورے کے موقع پر افسران اطلاعات کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی حامد جاوید اعوان نے صوبائی وزیر اطلاعات کو کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور افسران اطلاعات اور عملے کو پیشہ ورانہ خدمات بہتر انداز میں سرانجام دینے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کابینہ کے اراکین اور پاکستان تحریک انصاف کے منتخب عوامی نمائندے اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ انتظامیہ اور قومی تعمیر کے محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں کوئی روکاوٹ حائل نہ ہو، صوبائی وزیر اطلاعات و کالونیز نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں عوامی آگاہی کے لئے ذرائع ابلاغ کا تعاون ناگزیر ہے ، افسران اطلاعات میڈیا سے قریبی رابطے میں رہ کر عوام کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کریں۔