مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری

بدھ 19 فروری 2020 12:09

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13400کیوسک اور اخراج 50000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9400کیوسک اور اخراج 9400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد19400 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17800کیوسک اور اخراج 10900 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1456.22 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.509 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1178.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.071 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.128 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :