چکوال،سٹی پولیس نے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ 19 فروری 2020 16:59

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سٹی پولیس نے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔سب انسپکٹر عاطف رضا نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم انیس حیدر ولد توقیر حیدر سکنہ سرپاک کے قبضہ سے پسٹل30بور اور تین گولیاں برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :