ریجنل ٹیکس دفتر راولپنڈی نے دسمبر 2019ء اور جنوری 2020ء کے دوران کامیاب آپریشنز کر کے غیر قانونی سیگریٹس کی بڑی مقدار کو قبضہ میں لے لیا، ایف بی آر کا بیان

جمعرات 20 فروری 2020 11:50

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بعض اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجنل ٹیکس دفتر راولپنڈی نے دسمبر 2019ء اور جنوری 2020ء کے دوران کامیاب آپریشنز کر کے غیر قانونی سیگر یٹس کی بڑی مقدار کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر سے جاری وضاحتی بیان کے مطابق ان غیر قانونی سگریٹوں کو میر پور کی تمباکو کمپنی سے براستہ جہلم ملک کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا جارہا تھا۔

ریجنل ٹیکس دفتر پشاور کی کاوشوں سے سگریٹ کی پیداوار پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح رواں کے دوران سال بھاری مقدار میں غیر قانونی سگریٹوں کی ضبطگی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :