ہرنائی ‘پولیس کی کامیاب کارروائی‘ ایک منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایچ او محمد حسین مری

جمعہ 21 فروری 2020 15:05

ہرنائی ‘پولیس کی کامیاب کارروائی‘ ایک منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج ..
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ہرنائی محمد حسین مری نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محمد صدیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او محمد حسین مری نے بتایا کہ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سبی رینج کی خصوصی ہدایت پر ہرنائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا تھا جس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش ہرنائی پولیس کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :