وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی کے صدر شنی چی کیتاؤ کی ملاقات

وزیراعظم کو جائیکا کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی

جمعہ 21 فروری 2020 15:13

وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی کے صدر شنی چی کیتاؤ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنی چی کیتاؤ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو جائیکا کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کی مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر و ترقی کے ضمن میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔ صدر جائیکا پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :