میٹرو ٹرین کا آپریشن شروع ہونے سے پہلے منصوبے سے متعلقہ دیگر تمام کام بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 21 فروری 2020 15:21

میٹرو ٹرین کا آپریشن شروع ہونے سے پہلے منصوبے سے متعلقہ دیگر تمام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ( کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی )سمیر احمدسیدنے اورنج لائن منصوبے میں شامل سڑکوں کی مرمت و بحالی سمیت دیگر تمام زیر تکمیل کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی -وہ میٹرو ٹرین منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میںچیف انجینئر ء ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا ‘ ڈائریکٹر ای ایم ای عبد الرزاق چوہان ،پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین اور حماد الحسن ‘ منیجر نیسپاک فرقان احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ میٹرو ٹرین کا آپریشن شروع ہونے سے قبل متعلقہ محکمے اپنے ذمے باقی ماندہ کام جلد ازجلد مکمل کریں تاکہ شہریوں کو دوران سفر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے ان محکموں کے درمیان کوآرڈینشین بہتر کی جائی- مختلف کاموں کے کنٹریکٹرز اپنے اپنے پیکیج پر ابھی تک کئے جانے والے تعمیراتی کاموں پر نظر ثانی کریں اور باقی رہ جانے والے کام طے شدہ معیار کے مطابق بلاتاخیر مکمل کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک کا بہاؤ آسان بنانے کے لئے ٹرین آپریشن شروع ہونے سے پہلے سڑکوں کی لین مارکنگ بھی کی جائے۔فٹ پاتھوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے اور مختلف مقامات سے فوری طور پرملبہ ہٹایا جائے۔میٹرو سٹیشنوں کے قریب تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ایکوائر شدہ جگہوں کی حفاظت کے لیے ان کے گرد چاردیواریاں تعمیر کی جائیں۔

لیسکو بجلی کے تاروں کے گچھے درست کرے۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ اورنج لائن میٹروٹرین کاآپریشن شروع ہونے سے پہلے اس منصوبے سے متعلقہ دیگر تمام کام بلاتاخیر مکمل کئے جائیں ۔واسا ٹرین کے سٹیشنوں پر واٹر سپلائی اور پورے روٹ پر ڈرینج کو یقینی بنائے ۔لیسکو کی طر ف سے ٹرین چلانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔پی ایچ اے ، ہارٹی کلچر اور لینڈ سکیپنگ کا کام شروع کر ے تا کہ میٹروٹرین کے سٹرکچر کی خوبصورتی واضح ہوسکے۔