خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں روپوں کی قیمتی جائیدادوں کا انکشاف سامنے آگیا

صوبے کے مختلف اضلاع میں نہ صرف افغان باشندوں کی بلکہ دیگر افراد کے بھی بڑے بڑے پلازے اور جائیدادیں ہیں جنکی کوئی معلومات نہیں: ایف بی آر خیبرپختونخواہ کا موقف

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 21 فروری 2020 23:30

خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں روپوں کی قیمتی ..
پشاور (ارو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 21 فروری 2020) : خیبرپختونخوا میں افغان باشندوں اور تاجروں کی کروڑوں روپوں کی قیمتی جائیدادوں کا انکشاف سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں افغان باشندوں کی جائیدادوں کیخلاف مکمل کارروائی کی جائیگی۔ انکا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں نہ صرف افغان باشندوں کی بلکہ دیگر افراد کے بھی بڑے بڑے پلازے اور جائیدادیں ہیں جنکی کوئی معلومات نہیں۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹا کی دستیابی کے بعد ہی کاروائی کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، وزارت برائے داخلہ کی ہدایات پر املاک کی خرید و فروخت کے حوالے سے سفارشات کو مرتب کیا جائیگا۔ اس حوالے سے شہریوں کی جانب سے بھی کے پی کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناجا رہا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریوینو کو ڈیٹا نہیں کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے پی کے نے گزشتہ سال صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو افغان باشندوں سمیت بے نامی جائیدادوں کا ڈیٹا اور ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔