جائیداد کے لیے بیٹے کا والدین پر چھریوں سے حملہ

بیٹا اور بہو قتل کرنا چاہتے ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے: والدین کی استدعا

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 22 فروری 2020 23:49

جائیداد کے لیے بیٹے کا والدین پر چھریوں سے حملہ
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 22 فروری 2020) : جائیداد کے لیے بیٹے کا والدین پر چھریوں سے حملہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ رسول نگر روڈ پر جائیداد حاصل کرنے کے لیے بیٹے نے والد بھی چھریوں سے حملہ کیا اور انکے بال بھی کھینچے۔ تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ رسولنگر روڈ کا رہائشی کا رہائشی ابتدا حسین نے اپنے والد کا گھر ہتھیانا چاہتا تھا۔

اس لیےوہ اپنے والدین کا ہی دشمن بن گیا اور انکو جان سے مارے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس نے اپنی بیوی انعم کے ساتھ اپنے والد ریاض اور والدہ شہناز بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بیٹے نے والدہ کے بال کھینچ کر والد پر چھری سے حملہ کردیا۔ متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ انکا بیٹا انکی جائیداد ہتھیانا چاہتا ہے اس لیے انکی جان کا دشمن ہے۔ انھوں نے اپیل کی کہ انکی حفاظت کی جائے۔ اس حوالے سے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ریاض اکثر اپنے والدین پر تشدد کرتا رہتا ہے۔ بیٹا اور بہو انکو قتل کرنا چاہتے ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :