آج کے دور میں ٹیکنالوجی اور روحانیت کے موضوع پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر زبیر شیخ
صدر پروفیسرماجو کا محمد علی جناح یونیورسٹی میں عالمی سیرت کانفرنس کے غیر ملکی مندوبین کے عشائیہ سے اظہار خیال
اتوار 23 فروری 2020 18:40
(جاری ہے)
ماجو کے صدر کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ سے جن اسکالرز نے خطاب کیا ان میں آیون ڈرا ،(رومانیہ) پروفیسر ڈاکٹر مائیکل والکو،(سلواکیہ) ڈاکٹر شبیر احمد،(آسٹریلیا) پروفیسر بشریٰ اقبال،(جرمنی) مرینا رخسانہ(رومانیہ) اور جامعہ کراچی کی سیرت چئیر کے ڈین ڈاکٹر عزیز الرحمان سیفی شامل تھے۔
عشائیہ میں شریک مسلم اسکالرز سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ سیرت رسول پاک ایک بہت بڑا موضوع ہے کیونکہ ان کی زندگی فلاح انسانیت، امن،بقائے باہمی اور سچائی دنیا کے تمام لوگوں کے لئے ایک نمونہ تھی لیکن بحیثیت ایک مسلمان کے ہمیں خود سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ ہم ان کی سیرت پر کتنا عمل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اعتقاد کی بنیاد اپنے رب پر بھرسہ کرنا ہے کیونکہ ہمارے پیارے نبی کو اپنے اللہ پر پورا بھروسہ تھا جو کہ یقین سے بھی زیادہ کہیں بلند چیز ہے مگرآج کے دور میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہم میںاپنے رب پر بھروسہ کرنے کے جذبہ کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے ہم بے یقینی کا شکار ہیں۔رومانیہ کی پروفیسر مرینا رخسانہ نے کہا کہ پاکستان آکر انھیں بہت خوشی ہوئی ہے انھیں یہاں بہت پیار ملا ہے اور وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ چاہے ہم کسی بھی زبان میں بات کریں ایک اللہ اور شریعت پر یقین رکھنے پر ہم سب ایک ہیں۔سلواکیہ کے ڈاکٹر مائیکل والکو نے گزشتہ پانچ صدیوں کے دوران مذہب اور ریاست کے تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مذہب کی اپنی ایک اہمیت ہر دور میں رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم رکھنا ہوگا اور دنیا کے بجائے خود کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔رومانیہ کے اسکالر آیون ڈرا نے کہا کہ آج کی دنیا میں ایکدوسرے پر اعتماد اور بھرسہ کرتے ہوئے جینا سب سے بڑا چیلنج ہے جس کی ضرورت پر ڈاکٹر زبیر شیخ نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ روشنی ڈالی ہے اور وہ سائینس اور روحانیت کے موضوع پر ان کے خیالات سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نوید اشرف کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
مریم نواز کی پوری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے، پنجاب میں روٹی 12روپے کی کردی ، عظمی بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے پر حملہ
-
وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،رانا مشہود احمدخان
-
اوگرا نےمئی 2024 کیلئےآرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
اوکاڑہ ، سوتیلے باپ نے اڑھائی سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا
-
نوازشریف کا یوم تکبیرپربڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
-
کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنمائوں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دیدی‘ عظمیٰ بخاری
-
سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور
-
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.