کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،ڈاکٹر غزالہ مشتاق

پیر 24 فروری 2020 15:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) معروف طبی ماہر ڈاکٹر غزالہ مشتاق نے کہاہے کہ کورونا وائرس نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ میڈیکل سائنس میں جدت کے باوجود ابھی تک وائرس سے پھیلنے والے علاج کے لیے کوئی واضح پروٹوکول موجودنہیں اور نہ ہی کوئی خاص ویکسین دستیاب ہے۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کی تمام علامات نمونیہ سے ملتی جلتی ہے۔ زکام، گلہ خراب، سردرد اور بخارکی علامات ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انفکیشن زیادہ ہوجاتے تو پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بخار، کھانسی، سانس میں رکاوٹ محسوس ہو تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور گھرپر رہ کر آرام کریں۔ اگر کسی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوجائے یا اسی جیسی علامات ظاہرہوناشروع ہوجائیں تو اس مریض کو سات دن کے لیے علیحدہ کمرے میں رکھا جائے۔

مریض سے رابطہ رکھنے کے لیے تمام لوگ ماسک اوردستانے استعمال کریں۔ مریض کے کمرے میں سپرے کیا جائے اور اس کے زیراستعمال ٹشوپیپرز کوتلف کیا جائے۔ مریض کو بھاپ دی جائے اور پینے کے لیے قہوہ اور سبزیوں کا سوپ دیا جائے تاکہ بیماری کی علامات کم سے کم رہیں۔